اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ۔حکومت 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کر سکتی ہے،ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان،ذرائع مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے،ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع،ذرائع پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے مشروط ہو گا















