پشاور(نیوزڈیسک) پاک افغان طورخم بارڈر ہفتے سے زائد عرصے بعد دوبارہ کھول دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی جانب سے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دھانی کے بعد طورخم بارڈر کھول دیا ۔ افغانستان سے گاڑیوں اور لوگوں کی آمدورفت کا دوبارہ سلسلہ شروع ہوگیاہے۔دونوں جانب سے گیٹ کھلتے ہی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔واضح رہے کہ افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستانی ناظم الامور سے افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر پاکستانی حکام نے بارڈر کھولنے کی یقین دھانی کروانے کے بعد طورخم بارڈر کھول دیا۔ طورخم بارڈر 9 روز بند رہنے سے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی تھیں۔ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی ناقابل برداشت ہے، پاکستان نے خشکی میں گھرے افغانستان کی ہمیشہ مدد کی، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نیک نیتی سے عمل کیا مگر معاہدے کے غلط استعمال پر شدید تحفظات ہیں۔پاکستان کے شدید تحفظات پر افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستانی ناظم الامور کو یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔















