اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کیخلاف دائر درخواست کا فیصلہ سنادیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں قابل سماعت قرار دیدیں۔ فیصلے سے قبل ججز کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ فیصلہ سنا یا۔نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے موقع پر وکلاء اور صحافیوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود،دو ججز کا اکثریتی فیصلہ ،منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،50 کروڑ روپے کی حد تک نیب کو تحقیقات کرنے سے روکنے کی شق کالعدم قراردیدی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ فیصلہ سنا تے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دیدیں۔















