اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر آج ہی فیصلہ ہونے کا امکان،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کی استداعامسترد کرتے ہوئے آج ہی فیصلہ کرنے کا عندیا دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمد قریشی اور چیئرمین پی ٹی آئی کیس پر سماعت جاری ہے جس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں۔ جج نے کہا کہ پراسیکیوٹرز کو بلائیں فیصلہ آج ہی دو ں گا سپیشل پراسیکیوٹر کی بھی استداعا مسترد کردی۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صفدر نے کہاکہ عدالت ہمیں اجازت دے ہم دلائل کا آغاز کرتے ہیں،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔















