سائفر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کا دفاع کرنے پر پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائفر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کا دفاع کرنے پر پیپلزپارٹی قیادت نے لطیف کھوسہ شوکاز نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیئر بخاری کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر ہیں لیکن بھر بھی مخالف پارٹی کا دفاع کررہے ہیں جبکہ لطیف کھوسہ اجلاس میں سائفر کیس فیصلے پر بھی تنقید کی ہے۔واضح رہے کہ شوکاز نوٹس کے مطابق اگر لطیف کھوسہ نے 7 دن میں جواب جمع نہ کرایا تو ان کی رکنیت ختم کردی جائے گی ۔