اہم خبریں

سابق وزیراعظم نوازشریف 21اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، شہبازشریف کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) خود ساختہ جلاوطنسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آرہے ہیں۔اس بات کا اعلان ان کے چھوٹے بھائی و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےکیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے ملکی معیشت درست راہ پر گامزن ہوگی اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا، جیسے 2013 سے 2018 میں ملک ترقی کی جانب گامز ن تھا۔ عوام نواز شریف کی واپسی کے منتظر ہیں۔اس سے قبل ن لیگی قیادت اعلان کرچکی ہے کہ نوازشریف وطن واپسی پر عدالتوں میں اپنے مقدمات کے حوالے سے قانون کا سامنا کریں گے ۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے دو شیڈول مرتب کئے گئے ہیں، جس کے تحت پہلے شیڈول کے مطابق وہ لندن سے اسلام آباد اتریں گے اور پھر ریلی کی صورت میں لاہور آئیں گے جبکہ دوسرے شیڈول میں وہ لاہور اتر کر ریلی کی صورت میں داتا دربار جاکر حاضری دیں گے اور پھر جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں