گلگت ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں گلگت بلتستان کی کابینہ نے وزیراعظم کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا،اجلاس میں گلگت بلتستان میں گندم کی پیداوار پر سبسڈی کی عدم فراہمی کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا،وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کو وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیراعظم نے حکومتی سبسڈی پر انحصار کرنے کی بجائے مقامی قابلِ کاشت زمین کی زرعی استعداد کو مکمل طور پر بروئے کار لا کر خود انحصاری بڑھانے پر زور دیا، نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے تمام شعبوں کو اپنی توجہ اور توانائی خود انحصاری پیدا کرنے پر مرکوز کرنی ہو گی تاکہ ملکی معیشت بحالی کے رستے پر گامزن ہو سکے، اجلاس نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں ،گلگت بلتستان کابینہ نے وزیراعظم کو گلگت میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں ترقی لانے کے لئے بھی تجاویز دیں،وزیراعظم نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو گلگت بلتستان کی معاشی بحالی کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی،گلگت بلتستان کے بیشتر مسائل کا حل علاقے میں سرمایہ کاری سے منسلک ہے، اجلاس کو بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، مذہب کے نام پر انتشار پھیلانا ناقابلِ برداشت ہے اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔















