کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا ،رحمان بھولا اور زبیر چریا کی ضمانت کی درخواست مسترد کرکے ان کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم جبکہ دیگر عمر قید پانے والے چاروں ملزموں کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا اور زبیر چڑیا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ عبدالستار، اقبال ادیب خانم ،رؤف صدیقی اور عمر حسن کی بریت کیخلاف حکومت کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی جبکہ عمر قید کی سزا پانے والے دیگر 4 ملزمان ملزمان شاہ رخ، علی محمد ،فضل، ارشد محمودکی اپیلیں منظور کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 8 سال بعد 22 ستمبر 2020ء کو سنایا گیا تھا جس میں مذکورہ ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی۔















