کوہستان (نیوز ڈیسک) کوہستان میں شولگرہ کے مقام پرمسافر بس گہری کھائی میں جا گری ،حادثے میں 27 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسافر بس راولپنڈی اے بشام جا رہی تھی،تاحال حادثے میں کسی کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔















