اہم خبریں

چترال، سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 7 شرپسند ہلاک،6زخمی

چترال(  اے بی این نیوز   )چترال ضلع کے علاقے ارسون میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائر ایکسچینج ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام پر قبضہ کر لیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد سات دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر چھ شدید زخمی ہو گئے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسری دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلئیرنس آپریشن جا رہی ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں