اہم خبریں

آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع،نگران وزیرتوانائی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیرتوانائی محمد علی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ ،بجلی چوری کے کیسز سننے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام پرغورکیا جارہا ہے ۔ آج نگران وزیرتوانائی محمد علی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بجلی چوری کے خا تمے اور ان کے بل ادا کرنے تک عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کریک ڈاون کررہے ہیں۔اس کے علاوہ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہر سال 589ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، گھریلو صارفین میں بعض بجلی چو رہیں اور بعض بل ادا ہی نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں