گوادر (نیوزڈیسک) پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار۔گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گرنے سے دو افسر اور ایک جوان شہید ہوگئے۔ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔















