اہم خبریں

مہنگائی کی ستائی عوام کو بڑا ریلیف، 300 یو نٹس پر 3 ہزارروپے تک کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے مہنگائی اور اوور بلنگ کے ستائے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا پلان مرتب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی کی جائے گی، 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بلوں والے صارفین کے 13 ہزار روپے تک کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نگران حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرت جاری ہیں، ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیدیا ہے۔

متعلقہ خبریں