اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صورتحال مکمل پرامن ہے، فوج تعیناتی کی خبریں صرف قیاس آرائیاں ہیں ، جی بی میں تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں،فورسز چہلم امام حسین کے دوران صورتحال پر امن رکھنے کیلئے طلب کی گئیں ہیں، ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ،پورے خطے میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔ واضح رہے کہ اس قبل ازیں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے بھی فوج تعیناتی کی خبروں کی تردید کی اور حالات پر امن ہیں کی خبر دی تھی۔















