اہم خبریں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی رات کی تاریکی میں اٹک جیل منتقل

اٹک (نیوزڈیسک) صدر پی ٹی آئی پنجاب وسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کورات کی تاریکی میں اٹک جیل منتقل کردیا ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو گزشتہ روز لاہورسے اسلام آباد پولیس نے گرفتارکیاتھا ، ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے آج چوہدری پرویزالہی کو 15دن کیلئے نظربندی کے احکامات جاری کردیئے۔ پی ٹی آئی صدرکو نقص امن کے تحت گرفتار کیاگیاتھا ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پہلے سےہی اٹک جیل میں پابندسلاسل ہیں۔

متعلقہ خبریں