اسلام آباد(نیوزڈیسک)جے یو آئی (ف) کے رہنماء سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اےبی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی 90 فیصد چوری اداروں کے دفتر یا پھر صنعتکار کرتے ہیں،سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اس اشرافیہ کا سارا ٰبوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے، عوام کی چوری صرف 10 فیصد ہے، سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ حکومت اصل چوری روک نہیں رہی، بڑے بڑے چوروں کا بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے،سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بڑے چوروں میں سرکار خود شامل ہے،بڑے صنعت کار،بڑے کارخانے والے شامل ہیں وہ چوری ختم ہونی چاہئے، کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جس دن اشرافیہ نے چوری بند کردی تو ملک میں بجلی وافرمقدار میں ملے گی اور عوامی مسئلہ بھی معاملہ کسی حد تک حل ہو جائے گا،مہنگاءی کے اس دور میں لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی، بجلی ہے نہ گیس ہے۔















