اہم خبریں

عدالت نے چوہدری پرویزالہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویزالہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماء پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا ۔جسٹس امجد رفیق نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے نیب گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ۔
لیکن نیب نے پرویز الہیٰ کو رہا نہیں کیا،پولیس اور نیب اہلکاروں میں پرویز الہیٰ کو ساتھ لے جانے کیلئے کھنچاتانی ، نیب اہلکاروں نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے اُتار دیا اور پرویز الہیٰ کو ساتھ لے گئے۔

متعلقہ خبریں