اہم خبریں

بنوں، فوجی قافلے پر خود کش حملہ، نائب صوبیدار سمیت 9 جوان شہید

بنوں( اے بی این نیوز      )ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے بنوں ضلع کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوانوں نے شہادت قبول کی جب کہ 5 فوجی زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں