اہم خبریں

عدالتی حکم برقرار،الیکشن کمیشن کی درخواست خارج، خلاف ورزی پر مداخلت کا عندیہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب الیکشن نظر ثانی کیس میں الیکشن کمیشن کی درخواست خارج ،صوبے میں الیکشن 14مئی کوکرانے کاسپریم کورٹ کافیصلہ برقرار ،عدالت آئین کی خلاف ورزی پر مداخلت کرے گی،عدالت کا شارٹ آرڈر برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم کام انتخابات کروانا ہے،وکیل الیکشن کمیشن کی دلائل کیلئے ایک ہفتہ مہلت دینے کی استدعا مسترد،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ بڑھانے کااختیارنہیں، اپناموقف بتائیں ہم بھی آپ کے ساتھ کیس کاجائزہ لیں گے،وکیل سجیل سواتی نے کہا سیکشن 57 اور58میں ترامیم کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے،جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دیئے آئین کسی کی جاگیر نہیں ہے،الیکشن کمیشن سے متعدد بار پوچھا تو کہا فنڈز اور سکیورٹی ملے تو انتخابات کرا دیں گےجسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کا اختیار نہیں دیتا۔

متعلقہ خبریں