اہم خبریں

بھارت کی آبی جارحیت ،سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ،سینکڑوں آبادیاں ڈوب گئیں

بہاولنگر(نیوز ڈیسک) بھارت کی آبی جارحیت ،سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ،سینکڑوں آبادیاں ڈوب گئیں،بہاولنگر میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں ایک بعد ایک بھارت کی طرف سے چھوڑے جانے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی مزید کئی آبادیاں ڈوب گئیں مختلف دیہات کا دوسرے دیہات سے رابطہ منقطع ہو گیا، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سیلابی صورتحال سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ، بھوکاں پتن درمیانے درجے درجنوں آبادیاں لپیٹ میں آنے کا خدشہ،دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے پانی میں پھنسے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے اور 30 فلڈ کیمپس بنا دئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ رام پور پل کی قریبی نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی،متاثرین کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے پے مجبور۔

متعلقہ خبریں