اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے یہ کہتے تھے IMFکا معاہدہ بلاول کے 50سے زیادہ غیر ملکی دوروں کا نتیجہ ہےاور شہباز شریف یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھےکہ میں نے IMFکے سربراہ سے 3ملاقاتیں کر کےیہ IMFکا معاہدہ کرایا اب لندن میں بیٹھا شہباز شریف کہتا ہےکہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان میں غریبوں کے ساتھ کیا بیت رہی ہےیہ وہی شہبازشریف ہےجو اپنے کپڑے بیچ کر غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتا تھا اور آٹا چینی مفت بانٹنے کی بات کرتا تھا اور عوام کو تکلیف دے کے لندن بھاگ گیا ہےجاتے جاتے اپنے نیب اور منی لانڈرنگ کے سارے کیس ختم کرا گیا 200 روپے ڈالر کرانے والا اسحاق ڈار بھی اپنے گرو کے پاس لندن پہنچ گیا شہباز شریف نے جو 10,10کروڑ روپے اپنے ممبروں کو ترقیاتی کاموں کے لئے دیے ہیں اُن سے غریبوں کے بجلی کے بل ادا کیےجائیں16مہینے حکومت میں رہے اور سارا کیا دھرا ان کا ہےاب ایک ہفتے کی نگران حکومت پر ملبہ ڈال رہے ہیں اب یہ مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں جو بجلی کے معاہدے ن لیگ نے ipp کے ساتھ کیے وہ امپورٹڈ فیول کے تھے اور ساہیوال میں بھی جاکے کارخانہ لگا دیااسکی قیمت آج قوم ادا کر رہی ہے بجلی استعمال نہیں کر رہے لیکن معاہدے کے تحت کارخانے داروں کو مفت پیسے دے رہے ہیں جو غریب کے بل میں وصول کرکے ڈکیتی کی جارہی ہے…
پہلے یہ کہتے تھے IMFکا معاہدہ بلاول کے 50سے زیادہ غیر ملکی دوروں کا نتیجہ ہےاور شہباز شریف یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھےکہ میں نے IMFکے سربراہ سے 3ملاقاتیں کر کےیہ IMFکا معاہدہ کرایا اب لندن میں بیٹھا شہباز شریف کہتا ہےکہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان میں غریبوں کے ساتھ کیا بیت رہی…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 29, 2023















