اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سزا معطلی کا معاملہ ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل پیش بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہو پائے تھے ، آج متبادل وکیل کے پیش ہونے کا امکان ہے۔آج عدالت کی طرف سے فیصلہ آنے کا امکان ہے کیونکہ گزشتہ سماعت عدالت کی طرف سے ریمارکس تھے کہ دلائل دیں ، ورنہ فیصلہ سنادیا جائے گا۔















