اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرلیفٹ واقعے سے ہر کوئی پریشان تھا،بٹگرام میں چیئرلیفٹ ریسکیوآپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاکہ یہ لمحہ خوشی منانے کا ہے ،چیئرلیفٹ واقعے پر کروڑوں لوگ پریشان تھے،پاکستان اور دنیا بھر میں لوگ اس واقعے پر بے چینی کی کیفیت میں تھے،بٹگرا چیئرلیفٹ واقعے پر پوری دنیا کی نظر تھی،انہوں نے کہاکہ ملک کامستقبل بچے ہیں،ہم نے ان بچوںکو بچا کر ملک کا مستقبل بچایا،ان کا کہناتھا کہ یہ بچے آنے والے پاکستان کا چہرہ ہیں،انہی بچوں نے کل کو اس ملک کی باگ ڈورسنبھالنی ہے۔















