اہم خبریں

توشہ خانہ کیس ،سپریم کورٹ کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے،عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ( ن)عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے جلدی نہیں کی،گیارہ ماہ سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کو توشہ خانہ کیس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسی بنیاد کیس زیرِ سماعت ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ( ن)عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنی رائے واضح کر دی، سابق وزیر اعظم چیئرمین تحریک انصاف دوسری عدالتوں میں پیش ہو جاتے تھے توشہ خانہ کیس کی سماعت نہیں آتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے اس کیس کے ساتھ بھی فارن فنڈنگ کیس والا معاملہ ہو اور کیس چلتا رہےجتنی رعائت چیئرمین پی ٹی آئی کو ملی اتنی رعایت کسی اور ملزم کو نہیں ملی ، اس بات سے اندازہ لگائیں کے صرف حاضری معافی کی 40درخواستیں منظور ہوئیں۔

متعلقہ خبریں