کراچی(نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، ہم دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکیں گے ،ہمیں مہنگائی،توانائی اور خوراک میں کمی کے مسائل کا سامنا ہے ،ہم جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج کراچی میں تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری نوجوانوں کی فنی تربیت فراہم کرنے میں کرادار ادا کریں،ملکی معیشت میں تاجر برادری کی اہم حیثیت ہے،چیلنجز سے نمٹنے کے تاجر برادری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں تو کیا ہوا؟ ہر چیز کو منفی انداز میں کیو ں لیتے ہیں، دیگر ممالک سے بھی تو لوگ جاتے ہیں۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ شفاف انتخابات حکومت کی ترجیح ہے ،ہمارامینڈیٹ انتخابات کے لئے ماحول سازگار بنانا ہے ۔ بعد ازں انہوں نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بٹگرام واقعے پر پاک فوج کی تعریف کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر واقعے کو مختلف انداز میں پیش کیا گیا ۔ انہوں نے وزیرستان میں دہشتگردی کے حوالے سے کہا کہ ہم کسی دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکیں گے ،ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے جو سمجھتے ہیں ہم تھک گئے یہ اُن کی غلط فہمی ہے ۔















