اہم خبریں

بھارتی فوج کی فائرنگ ،بزرگ شہری شہید،منہ توڑ جواب دیا جائیگا ،پاک فوج

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،بزرگ شہری شہید۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ، معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین میں خوف ہراس پھیلایا گیا ۔فائرنگ سے 60 سالہ شہری غیاث شہید ہوگیا،آئی ایس پی آر میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فوج کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،سرحدوں پر امن پاکستان کی خواہش ہیں لیکن شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں