اسلام آباد(نیوزڈیسک) رجسٹرارسپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ، وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے آئینی درخواست دائر کی تھی ،سلمان صفدر نے آئینی درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف کی ٹرائل کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاریوں کی درخواست ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔رجسٹرار افس کا اعتراض،درخواست گزار کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا ۔سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے















