اہم خبریں

شوال میں بم دھماکہ، 11 مزدور جاں بحق،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

شوال(نیوزڈیسک) تحصیل شوال میں مزدوروں کو لانے والی گاڑی دھماکے سے اُڑادی۔دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب ہوا جس میں قریب سے گزرتی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں 11 مزدور جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ تین افراد لاپتہ اور دو شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ڈی ایس پی تھانہ شوال شیر اللہ کے مطابق گاڑی میں ٹوٹل 16 مزدور سوار تھے، زخمیوں اور نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق افراد میں مبیت اللہ، صحاب نور، جنت اللہ، اسد اللہ خان، میر ولی خان، مقبول خان ، شیر زاہد ، سید مانور، ایاز، محمد ولی، گل حسین کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عمر زاہد ، عمر آیاز شامل ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، جن کی نعشوں کو آبائی علاقے منتقل کر دیا گیا ہے۔نگران وزیراعظم انوارالحق اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سکیورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے باڑہ میں آپریشن ۔آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیاسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 18 اور 19 اگست کی رات کیا گیا۔دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئےہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں