اہم خبریں

اقلیتی برادری کو نقصان پہنچانے والے ملک سے مخلص نہیں ، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقلیتی برادری کو نقصان پہنچانے ولے ملک سے مخلص نہیں ، اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا ہوگا، قدامت پسند رحجانات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، جڑانوالہ واقعہ افسوسناک،ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی کسی سے نا انصافی نہیں ہوگی۔ معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاشی مسائل حل کیلئے بہترین اقدامات کریں گے۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔انوار الحق کا کڑ نے کہا کہرول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی ہوگی۔علامہ اقبال اور قائد اعظم کے ویژن پر عمل کرکے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں