اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نگران وفاقی کابینہ کا آج حلف اُٹھانے کا امکان ،صدر مملکت حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق اہم وزارتوں کیلئے نام تجویز کردیے گئے ۔وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،وزیر تجارت گوہر اعجاز ،وزیر توانائی ڈاکٹر تابش گوہر جبکہ انیق احمد بھی نگران کابینہ میں شامل ۔ حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کے لیے دیگر نامو ں پر بھی غور کیاگیا ،جن میں سرفراز بگٹی، جلیل عباس جیلانی کے نام بھی شامل ہیں۔















