اہم خبریں

نگران وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ،مہمانوں کی فہرستیں تیار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) باپ پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ8ویں نگران وزیراعظم بن گئے، تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرستیں تیار ،تقریب میں شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس پاکستان سمیت سابق حکومتی کے اہم عہدیداروں ،سابق وزراء ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، چیف الیکشن کمشنر کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ۔کل یوم آزادی پر صدر عارف علوی انوار الحق کاکڑ سے حلف لیں گے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا،نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ منسٹر انکلیو سے پنجاب ہاؤس شفٹ، حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس منتقل ہوں گے، شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا ، اپنا ذاتی سامان لے گئے۔

متعلقہ خبریں