Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

تیز ترین انصاف کی فراہمی کیلئے تفتیشی نظام موثر بنانے کی ضرورت ہے ، چیف جسٹس عمرعطا بندیال

راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اعلامیے میں تفتیشی افسران اور استغاثہ کی تربیت کو اجاگر کیا گیا۔ عدلیہ کی خالی آسامیوں پرکئے جانے ودیگر اہم امور پر زور دیا۔ چیف جسٹس کہنا تھا کہ بروقت چالان عدالتوں میں پیش کئے جائیں تاکہ مقدمات جلد نمٹا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔ اجلاس میں چیف جسٹس شریعت کورٹ سمیت چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے بھرپور شرکت کی۔صوبائی آئی جیز، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز بھی شریک ہوئے ۔ چیف جسٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں ، من گھڑت اور جھوٹے مقدمات کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔ متبادل ثالثی نظام انصاف عدالتوں پر بڑھتے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔عدالتوں اور جوڈیشل افسران انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تاکہ تیز ترین انصاف کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان تربیتی پروگرامز سے استفادہ حاصل کریں۔