اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم کی تقریری کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی نگران وزیراعظم کے تقرر کے لیے آج دوسری بیٹھک ہو گی۔راجہ ریاض کے پیش کردہ تین ناموں میں شامل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ آئین ہمیں تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کر لیں گے۔















