اہم خبریں

قومی اسمبلی تحلیل ،وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی تحلیل ،وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی طرف سے بجھوائی سمری پر دستخط کردیئے ، قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہو گئی ،اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے بھی نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ واضح رہے کہ صدرمملکت نے آرٹیکل 58 ایک کے تحت دی سمری کی منظوری دی ۔ کابینہ اور اسمبلی تحلیل ہوگئی لیکن وزیراعظم شہبازشریف نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم رہیں گے ۔

متعلقہ خبریں