اہم خبریں

لیہ میں ٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق ،7زخمی

لیہ(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع لیہ میں مسافروین کا ٹرک سے تصادم ،7افرادجاں بحق ،7زخمی ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق یہ افسوسناک حادثہ لیہ کےعلاقہ چوبارہ کےقریب پیش آیا، جس کے کےباعث7افرادجاں بحق ہوگئے۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ وین کا ٹائی راڈٹوٹنے کی وجہ سامنے سے آنے والے ٹرک میں جا ٹکرائی ، جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے ہیں ، تمام افراد کی عزیز کی قل خوانی سے واپس آرہے تھے ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ خبریں