اہم خبریں

آرمی چیف نے منصب سنبھالتے ہی ملکی ترقی کا پروگرام دیا ، شہبازشریف

راولپنڈی (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے جی ایچ کیومیں منعقدہ شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ہماری حکومت کی مدت پوری ہوجائے گی ۔ حکومت اور اداروں نے مل کر ملک کو مشکلات سے نکالا ، وسائل کی بندبانٹ کے بجائے منصفانہ تقسیم پر متفق ہونا چاہیے ، پاکستان مشکل حالات سے نکل آیا ، کل حکومت ختم ہوجائے گی ۔ شہیدوں اور غازیوں نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں، وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوءے کہا کہ ہم سب نے ملکر پاکستان کو تعمیر کرنا ہے ، جانے سے قبل مضبوط اور مربوط نظام سامنے لا چکے اب اسے مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں، آرمی چیف نے جیسے ہی منصب سنبھالا بغیر وقت ضائع کیے انہوں نے کہا یہ ہے پروگرام پاکستان کو آگے بڑھانے کا۔اپنی حکومتی ٹیم اور صوبائی حکومتوں کا بھی شکر گزار ہوں، سب نے ملکر اس ویژن کو اجاگر کیا، ہمارا ہاتھ بٹایا، آج پوری دنیا میں ایس آئی ایف سی ایک نام بن چکا ہے، اس میں اللہ برکت ڈالے گا اور پاکستان عظیم بنے گا۔

متعلقہ خبریں