اہم خبریں

عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے،الیکشن کمیشن چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔ الیکشن کمیشن حکومت کی جانب سے مردم شماری کی منظوری کا جائزہ لے گا۔مردم شماری کی منظوری کے نتیجے میں عام انتخابات التواء ہونے کا جائزہ لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن فوری طور پر ملک بھی میں حلقہ بندیاں شروع کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر لاء ونگ رپورٹ جمع کرائے گا۔

متعلقہ خبریں