اہم خبریں

اٹک جیل کی سکیورٹی سخت، کپتان نے رات جاگ کر گزاری، علاقہ ریڈ زون قرار

اٹک(نامہ نگار)چیئرمین تحریک انصاف کی اٹک جیل منتقلی کے بعد پنجاب پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر تعینات،جیل جانے والے تمام راستے سیل کر دئیے ،جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دےدیا،ڈی پی او اٹک کی جانب سے میڈیا کو آگے جانے اور کوریج سے روک دیا گیا۔ڈی پی او سردار غیاث گل نے تمام علاقہ کو چیک کیا۔ڈی پی او کی جانب سے کسی شخص کو جیل کی طرف جانے سے منع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رات جاگ کر گزاری۔چیئرمین تحریک انصاف کیلئے روم کولر لگایا گیا، قیدیوں اور عام ملازمین کو سربراہ تحریک انصاف کی بیرک سے دور رکھا گیا ہے۔اٹک جیل میں تعینات عملہ کو بھی ہٹا کرسکیورٹی سخت کردی گئی ،رات گئے تک قانونی ٹیم کو سربراہ تحریک انصاف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،ٹریفک کا عملہ تعینات، جیل جانے والے راستے پر ٹریفک کو روکا جارہاہے۔مقامی وکلاء کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کیلئے اعلیٰ سطح پر مشاورت شروع کردی۔

متعلقہ خبریں