مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اقدامات خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ، عسکری قیادت

راولپنڈی(نیوزڈیسک)کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا کہ بھارتی غیرقانوی اور غیر آئینی اقدامات علاقائی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ بن چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کیساتھ اکھڑے ہیں ۔بھار ت مقبوضہ وادی میں غیر انسانی لاک ڈاؤن سے بنیادی انسانی حقوق سلب کررہی ہے ۔ آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی حربے عالمی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ور منظم خلاف ورزیوں کا مرتکب ۔ بھارت کے جارحانہ اقدامات اور جنگی جنون مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کوجنم دے رہا ہے۔عسکری قیادت نے اپنے پیغام میں کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہو چکا ۔عسکری قیادت نے افواج پاکستان کی جانب سے شہداء کشمیر کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج ظلم اور غیر قانونی تسلط کیخلاف کشمیریوں کی بے مثال جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر حمایت کا عزم۔