اہم خبریں

فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کیخلاف سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کیخلاف سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی،اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی عدالت سے چھٹیوں پر جانے سے قبل فیصلہ کرنے کی استدعا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے دو ہفتے تک بینچ کے ممبران دستیاب نہیں ،جیسے ہی ججز دستیاب ہوں گے کیس سنیں گے،نومئی کو جو کچھ ہوا وہ بہت سنجیدہ ہے،فوج کی تعریف کرنی چاہیے اس نے شہریوں پر گولیاں نہیں چلائیں،اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا فوجی نو مئی کو گولی چلاسکتے تھے،وہ گولی چلانا ہی جانتے ہیں ،ایسا نہیں ہوسکتا ان پر حملہ ہو تو وہ شکایت کیلئے ایس ایچ او کے پاس جائیں،دوبارہ ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے شفاف ٹرائل کا یقین دلاتاہوں ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہم فوج کو پابند کریں گے وہ غیر آئینی اقدام نہ کرے،جسٹس منیب اختر نے سویلین کا فوجی عدالت میں ٹرائل متوازی عدالتی نظام کے مترادف قرار دے دیا،جسٹس عائشہ نے ریمارکس دیئے ملٹری کورٹس کورٹ آف لاء نہیں تو پھر یہ بنیادی حقوق کی نفی کے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں