اہم خبریں

بہارہ کہو منصوبے کی تکمیل پر بہت خوشی ہوئی ،اس سے ٹریفک مسائل کم ہوں گے،شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہارہ کہومیں ٹریفک کے بہت مسائل تھے،اس منصوبے کی تکمیل مجھے بہت خوشی ہوئی ،اس منصوبے کی تکمیل سے بہارہ کہو میں ٹریفک مسائل بہت کم ہو جائیں گے یہ دن میرے لیے باعث اطمیان ہے ۔بہارہ کہو بائی پاس بہت اہمیت رکھتا ہے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو اسے روٹ کے زریعے شمالی علاقاجات جانے ہوتا ہے ۔منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک مسائل بہت کم ہو جائیں گے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہ بہارہ کہو منصوبے کی تکمیل میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے عوامی فلاح کے منصوبے چیلنج سمجھ کر مکمل کئے ۔و زیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف کی حکومت کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا، اگر سازش ہوتی تو یہ منصوبہ نواز شریف دور میں ہی مکمل ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اب اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چلیں گی ، کیپٹل کو مزید خوبصورت بنائیں گے ۔ شہبازشریف نے منصوبے کی تکمیل میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 38 سالوں سے سیاست میں ہوں ،کئی سپہ سالاروں سے ملاقاتیں ہوئیں،سب ملاقاتوں کے دوران میرا ایک ہی وژن تھا کہ ہمارا ملک ترقی کرے،میں نے وطن کی خاطر جیلیں اور جلا وطنی کاٹی، میرا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ سیاست دان اور ادارے مل کر کام کریں، میرے دل میں ایسے راز ہیں جو قبر تک ساتھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ بارہ کہو بائی پاس منصوبہ 10 ماہ کی قلیل مدت مکمل ہوا جس پر 6 ارب 25 کروڑ کی لاگت آئی ۔

متعلقہ خبریں