کراچی(نیوزڈیسک) پی این ایس طارق کراچی شپ یارڈ میں لانچ ،وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ، ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز نے پاکستان بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کراچی شپ یارڈ میں شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر پی این ایس طارق کو سمندر میں اتارا گیا ۔پی این ایس طارق ملجم کلاس کارویت جنگی جہاز ترکیہ اور پاکستانی انجینئرز کی مشترکہ کوشش سے بنایا گیا ۔ پی این ایس طارق ملجم سرفیس ٹو سرفیس میزائلوں ،درمیانے سائز کے اہداف کا پتہ لگانے ، حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ملجم جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کیمپ کاپٹر سے بھی لیس ہے۔ استنبول نیول شپ یارڈ اور کراچی شپ یارڈ میں دو ، دو جہاز تیارکئے ۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضائی اہداف کا پتہ لگانے کیلئے جدید ترین سینسر سے لیس ۔ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے جارحانہ اور دفاعی صلاحیت کا حامل ہے۔پہلا ملجم جہاز پی این ایس بابر 15 اگست 2021 کو استنبول، ترکیہ میں لانچ کیا گیا۔دوسرا پی این ایس بدر 2022 ،تیسرا پی این ایس خیبر استنبول، ترکیہ میں 25 نومبر 2022 اور چوتھا جہاز پی این ایس طارق ملجم آج کراچی شپ یارڈ میں لانچ کیا گیا۔پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات کے لیے ضروری ڈیزائن اور جہاز سازی کے حوالے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔















