اسلام آباد (نیوزڈیسک) توہین االیکشن کمیشن کیس کی سماعت ، الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی ، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ شعیب شاہین نے موقف اختیار کیا کہ مجھے کیس کا مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ۔ وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ عدالتی چھٹیوں کے باعث اگلی سماعت ستمبر میں رکھ لیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حیثیت سے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست بھی جمع کروادی ۔ ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اگلی پیشی پر حاضری ضروری ہے ۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرینگے ، سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی















