اہم خبریں

باجوڑ، صدر مقام خار میں جے یو آئی ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ، 10افراد زخمی

باجوڑ( اے بی این نیوز   ) باجوڑ کے صدر م مقام خار پر دھماکہ ،متعدد افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاع ہے، یہ دھماکہ باجوڑ کے صدر مقام خار میں ہو ا جہاں جے یو آئی ف کا جلسہ ہو رہا تھا، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں،زخمیوںں کو طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی دھماکے کا تعین نہیں کیا جا سکا کی یہ کس نو عیت کا تھا،معلوم ہوا کہ ابھی تک دس افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ،سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا،دھماکہ مین ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں