اسلام آباد(نیوزڈیسک)محرم الحرام کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں خصوصی انتظامات،۔ محرم الحرام میں افغان مہاجرین کی شہر کے اردگرد نقل و حرکت پر پابندی عائدکردی ، عاشورہ (نویں اور دسویں محرم الحرام) کے دوران ڈی آئی خان، ہنگو، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، پشاور، ٹانک، بنوں، ہری پور، مانسہرہ، مردان، نوشہرہ، لکی مروت اور ایبٹ آباد میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ کی سہولت معطل رکھنے کا فیصلہ۔ امام بارگاہوں، جلوسوں وغیرہ کی آمد اور اختتام پر پولیس کی بھاری نفری جلوسوں کی نگرانی کیلئے تعینات ۔۔محرم کے دوران پیسکو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی پلان جاری کرچکا ہے ،محکمہ ریلیف ریسکو 1122 کی خصوصی خدمات فراہم کر رہے ہیں،محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر طبعی سہولیات اور طبعی عملہ کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ،محرم کے دوران اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری اور گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد ہے،۔جلوسوں اور امام بارگاہوں کے راستوں پر آنے والے ہوٹلوں/ سرائیوں اور گھروں میں اجنبیوں کے ٹھہرنے پر پابندی عائد ہے ،ملتان : 9 محرم الحرام کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ممتاز آباد میں موبائل سروس بند رہے گی۔ملتان کے مختلف علاقوں میں ممتاز آباد میں مرکزی ماتمی جلوس کی برآمدگی کی وجہ سے موبائل سروس بند رہے گی،جنوبی پنجاب کے بڑے جلوس کی حفاظت کے لئے 25سو سے زائد اہلکار وافسران تعینات،حساس جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،سکیورٹی کے تین حصار پر جامہ تلاشی کے بعد عزاداروں کو جلوسوں اور مجالس میں شرکت کی اجازت،اور 10محرم کو میٹرو اور ویڈا بس سروس بھی بند ہے،۔















