اہم خبریں

فوج کو بدنام کرنیوالے کو 5سال کی سخت سزا ،جرمانہ، سینیٹ آف پاکستان میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ آف پاکستان سے آرمی ایکٹ ترامیم بل منظور ۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا۔ بل کے مطابق سرکاری حیثیت میں پاکستان کی سلامتی اورمفاد میں حاصل معلومات کا غیر مجاز انکشاف کرنے والے شخص کو پانچ سال تک سخت قید کی سزا دی جائے گی۔ آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنیوالے کو سزا نہیں ہو گی ۔ پاکستان اور افواج پاکستان کے مفاد کیخلاف انکشاف کرنیوالے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔اس قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا ، متعلقہ شخص ریٹائرمنٹ، استعفیٰ ، برطرفی کے دو سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔حساس ڈیوٹی پر تعینات شخص پانچ سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے۔ سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالے کو 2سال تک سخت سزا ہو گی ۔ آرمی ایکٹ کے ماتحت شخص اگر الیکٹرانک کرائم میں ملوث ہو جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی کی جائے گی آرمی ایکٹ کے تحت کوئی شخص اگر فوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت انگریزی پھیلائے اسے دو سال تک قید اور جرمانہ ہو گا۔۔

متعلقہ خبریں