اہم خبریں

نگران وزیر اعظم کے اختیارات میں اضافہ کر دیا، الیکشن ایکٹ میں ترامیم سامنے آ گئیں

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) نگران وزیر اعظم کے اختیارات میں اضافے کے حوالے سے الیکشن ایکٹ میں ترامیم سامنے آگئیں اور اختیارات میں اجافی کر دیا گیا، ترامیم کے ذریعے سیکشن 230 کے تحت مالیاتی اختیارات مین بھی اضافہ کیا گیا ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے تحت ریٹرنگ آفیسر کو ئی بھی وقت ضائع کئے بغیر نتائج کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا،ریٹرنگ آفیس رپورٹ چو بیس گھنٹے کے اند ر اندر بجھوانے کا پابند ہو گا، حلقہ بندیوں کا الیکشن پروگرام کے اعلان سے قبل نو ٹیفیکیشن جاری کر نا ہو گا،نئے شناختی کارڈ کے حامل افراد کا نادرا فوری ڈیٹا الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا پابند ہو گا، ترمیم کے مطابق حلقہ مین ووٹر کی تعداد کی تبدیلی پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہو سکے گی، حلقوں کی فہرست پر کیشن کے فیصلون کے کلاف تیس دن کے اند سپریم کورت میں  اپیل دائر کی جاسکے گی، نیز الیکشن ایکٹ کے سیکشن24 26 28سے 34 36 اور 44کو حذف کر د یا گیا ہے، ایکٹ کے تحت کاغذات نامزدگی کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کیلئے پچاس ہزار اور صوبائی اسمبلی کیلئے تیس ہزار فیس جمع کراناہو گی، اگر کو ئی منتخب رکن قومی اسمبلی یا سینیٹ کے پہلے اجلاس کے ساٹھ روز کے اندر حلف نہیں اٹھاتا تو اس کی نشست کو خالی قرار دے دیا جائے گا، انتخابی عذرداری پر تیس دن کے اندر فیصلہ کر نا ہو گا، اگر تیس دن کے اند الیکشن کمیشن فیصلہ نہین کرتا تو امیدوار کو کامیاب قرار دیا جائے گا،

متعلقہ خبریں