اہم خبریں

ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع،اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا امکان، سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ اگست کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے۔دورہ پاکستان میں ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا،ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان بھی صداردوان کے ہمراہ ہوں گے،ترکیہ وزیر خارجہ حکان فدان وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کریں گے،دورے میں ترک صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہو گی۔دونوں ممالک کے مابین باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔وفد میں ترکیہ بحریہ کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے،دورے کے دوران ترکیہ صدر کی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ترک صدر اور ترک بحریہ کے حکام پاک بحریہ میں شامل ہونے والے نیے بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ بھی کریں گے۔پی این ایس طارق کی. لانچنگ کے لیے باقایدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گ

متعلقہ خبریں