ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

خانیوال( اے بی این نیوز   )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے،فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گاپاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہےتمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے، خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے اہم گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا انشااللہ ،ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ،ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے ، سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے ، آرمی چیف نے شرکاءِ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھا کہ :۔
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ