اسلام آباد ہائیکورٹ: مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نےایس پی اور ایس ڈی پی او کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تحریری جواب دیں کیوں نہ آپ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور 10 روز میں جواب جمع کرائیں۔کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن اگر پیروی نہ کرے تو ملزم دوبارہ ضمانت دائر کر سکتا ہے۔